English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈونیشیا :7.3 کی شدت کا زلزلہ ‘ سونامی کا انتباہ واپس

جکارتا: انڈونیشیا میں 7.3 کی شدت کے زلزلے کے بعد خواتین گھروں سے باہر پریشان کھڑی ہیں

بحر الکاہل میں سونامی کے انتباہ سے متعلق مرکز نے بحیرہ فلورس میں شدید زلزلے کے جھٹکوں کے بعد خطرناک لہروں کے لیے متنبہ کیا تھا۔ لیکن بعد میں اسے واپس لے لیا گیا۔ مشرقی انڈونیشیا میں 7.3 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کا کہنا ہے کہ زلزلے پر نگاہ رکھنے والے اداروں نے اس کے پیش نظر خطرناک سونامی کی لہروں کے خدشات کے بارے میں متنبہ کیا تھا ، تاہم بعد میں اسے واپس لے لیا گیا۔بحر الکاہل کے سونامی وارننگ سینٹر نے بحیرہ فلورس کے پاس واقع انڈونیشیا کے شہر مومیرے کے شمال میں تقریباً 100کلومیٹر کے فاصلے پر زلزلے کے بعد’خطرناک قسم کی سمندری لہروں’ سے متعلق خبردار کیا تھا جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ طاقتور زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 20 منٹ پر بحیرہ فلورس کے اندر ساڑھے 18کلومیٹر یعنی تقریباً 11 میل کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔اس زلزلے کی شدت کے پیش نظر بحرالکاہل کے سونامی وارننگ سینٹر نے اعلان کیا کہ ‘زلزلے کے مرکز سے ایک ہزار کلومیٹر کے اندر واقع ساحلوں پر خطرناک قسم کی سمندری لہروں کا خدشہ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے