English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خلیج تعاون کونسل کا بیالیسواں سربراہ اجلاس سعودی دارالحکومت میں شروع

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس کے دوران عرب ممالک کے سربراہان سے ملاقات کررہے ہیں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی دارالحکومت میں خلیج تعاون کونسل کے بیالیسواں سربراہ اجلاس شروع ہوگیا۔ اجلاس میں خلیج تعاون کونسل کے 6رکن ممالک کے سربراہ یا ان کے نمایندے شریک ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق سعودی ولی عہد نے ائرپورٹ پر مہمانوں کا استقبال کیا۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے مطابق یہ سربراہ اجلاس ایک اہم وقت پر منعقد ہو رہا ہے جب کہ خطے کو کئی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ اس کا مقصد خلیجی ممالک کے یکجا سفر کو آگے بڑھانا اور خلیجی عوام کو فائدہ پہنچانا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے