English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سورت کے ریسٹورنٹ میں پاکستانی فوڈ بینر لگانے پر ہندو تنظیموں کا ہنگامہ


سورت(ساوتھ ایشین وائر)
سورت کے ایک ریسٹورنٹ میں پاکستانی فوڈ فیسٹیول کے بینر لگنے پر مقامی لوگوں نے نارضگی ظاہر کی۔ اس کی اطلاع جب بجرنگ دل کو ملی تو ان کے کچھ کارکنان نے اس بینر کو اتار کر جلا دیا اور ساتھ ہی ریسٹورنٹ کے مالک کو خبردار کیا کہ آئندہ ایسا بینر نہ لگایا جائے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سورت شہر کے رنگ روڈ پر واقع ریسٹورنٹ ٹیسٹ آف انڈیا کی جانب سے پاکستانی فوڈ فیسٹیول کے بینر لگائے گئے تھے۔ جس کے بعد ریسٹورنٹ کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا۔ جب بجرنگ دل کو اس کی اطلاع ملی تو کچھ کارکنان وہاں پہنچ گئے اور بینر اتار کر آگ لگا دی۔ اس کے ساتھ ریسٹورنٹ کے مالک کو آئندہ ایسا کچھ نہ کرنے کی تنبیہ بھی کی۔ سورت کانگریس کے سابق کونسلر اسلم سائیکل والا نے بھی پاکستان فوڈ فیسٹیول کے بینر پر طنزیہ تبصرہ کیا، انہوں نے بینر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔
پاکستانی فوڈ فیسٹیول مینوپاکستانی فوڈ فیسٹیول مینواسلم سائیکل والا نے سوشل میڈیا جیسے فیس بک اور واٹس ایپ پر ویڈیو پوسٹ کی کہ ‘ ٹیسٹ آف انڈیا’ سورت شہر میں ایک نام نہاد بی جے پی ٹائیکون کا مشہور ریسٹورنٹ اب سے 10 دن تک ‘پاکستانی فوڈ فیسٹیول’ منائے گی۔ بی جے پی اور ان کی بھگینی تنظیم جو خود کو اعلی محب وطن کہتی ہیں، اس ہورڈنگ سے تو متفق ہوں گے، لیکن اس پاکستانی فوڈ فیسٹیول سے، اور میں اور میرے جیسے لوگوں سے متفق نہیں ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر پاکستان کی تعریف کرنے والے ایسے ہورڈنگز بی جے پی کے کسی مخالف نے لگائے ہوتے تو بی جے پی اور اس کے اتحادی یہ ثابت کرنے سے باز نہ آتے کہ وہ شخص اب ‘غدار’ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے