English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی ہیلی کاپٹر حادثے کا زخمی گروپ کیپٹن وارن سنگھ بھی چل بسا

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے گروپ کیپٹن وارن سنگھ کی بھی موت واقع ہوگئی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفنس بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر فوجی افسران کی موت کا سبب بننے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں گروپ کیپٹن بھی شدید زخمی ہوئے تھے جن کا علاج جاری تھا۔وارن سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ 8 دسمبر کو تامل ناڈو میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار بھارتی فوج کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت سمیت 14 افراد ہلاک ہوئے۔ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت، ان کی اہلیہ، ڈیفنس اسسٹنٹ، سیکیورٹی کمانڈوز، فضائیہ کے پائلٹس سمیت مجموعی طور پر 14 افراد سوار تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے