English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے معاملے پر جہانگیر ترین کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ انہوں نے بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لئے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ میرے جیسے مرضی تعلقات ہوں لیکن سچ سامنے آنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے نیا پاکستان بنانے کے لئے جس حد تک ہوسکتا تھا تحریک انصاف کی مدد کی، لیکن ریکارڈ کی درستگی ضروری ہے میں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لئے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے