English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کے ملازمین کے لیے زبردست خوشخبری ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔پے گروپ ایک اور 2 کے ایڈمن سمیت ٹیکنیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ پے گروپ 3اور4کے ایڈمن اور ٹیکنیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں20 فیصداضافہ کیا گیا ہے۔

انجینئرنگ افسر، پے گروپ 5 اور 6 کے افسران کی تنخواہوں میں15فیصد، ایئرکرافٹ انجینئرز، کاک پٹ کریو، جنرل منیجرز اور پے گروپ7تا9 کیلئے 10فیصداضافہ ہوا ہے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق کنٹریکٹ ملازمین پرنہیں ہوگا ملازمت سے برطرف اور جبری ریٹائرڈملازمین بھی اضافے کے اہل نہیں، ایسے ملازمین جو 4ماہ سے زائد بغیر تنخواہ رخصت پرہیں ان کی تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں سے واپس آکر کام شروع کرنے پر ملازمین اضافے کے حقدار ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے