نیویارک (صباح نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان نے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ملکوں کے درمیان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تفریق ختم کرنے پرزوردیا ہے اور اسے عالمی
سطح پر جدید اور فعال معیشت کی طرف منتقلی کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔ یہ تجویز اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی میں سیکورٹی کے استعمال کے موضوع پر ورکنگ گروپ کے افتتاحی اجلاس میں بیا ن دیتے ہوئے پیش کیا۔ منیراکرم نے سائبر سیکورٹی بڑھانے کے لیے درکارٹیکنالوجی کی استعداد کار بڑھانے اوراس کی منتقلی کے لیے عالمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کا پر امن استعمال یقینی بنانے اور سائبر اسپیس کو تنازعات کا مرکز بننے سے روکنے پر بھی زور دیا۔ منیراکرم نے کہا کہ پاکستان سماجی اوراقتصادی ترقی کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو بے حد اہمیت دیتاہے اور زیادہ موثر اور مستعد نظم و نسق اور خدمات کی فراہمی کے لیے سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔
The post ترقی پذیر ملکوں سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تفریق ختم کی جائے‘ منیر اکرم first appeared on Daily Jasarat News.
