English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب میں ملک کی سب سے بڑی فٹ با ل لیگ کروانے کا اعلان

لاہور(جسارت نیوز) وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے پاکستان کی سب سے بڑی فٹ بال لیگ کروانے کا اعلان کردیا، رجسٹریشن کا مرحلہ 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور کے مطابق صوبہ بھر سے 23برس سے کم عمر کھلاڑی رجسٹریشن کے اہل ہیں۔ ضلعی سطح پر پنجاب کے سب سے بڑے فٹ بال ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے۔پہلے فیز میں ڈویژن لیول ٹیموں کی تشکیل ہوگی۔اگلے مرحلے میں لاہور میں تمام ڈویژن کے لیگ میچز منعقد ہونگے۔جیتنے والی ٹیموں کے لیے 3،5،10لاکھ روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں ۔ لیگ کے ذریعے پنجاب کی ڈریم ٹیم سلیکٹ کی جائے گی، جس کے لیے ماہانہ وظائف کا اجرا کیا جائے گا۔ ڈی جی اسپورٹس پنجاب خود ٹرائلز اور لیگ انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ پی ایف ایل وزیراعظم کے ریجنل کھیلوں کے فروغ کے ویژن جانب ایک اہم قدم ہے۔نوجوانوں بڑی تعداد میں فٹ بال لیگ کے ٹرائلز کے لئے رجسٹریشن کروائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے