اسلام آبا (جسارت نیوز)بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چمپئن شپ میں عقیل خان، مزمل مرتضیٰ ، مدثر مرتضی، شہزاد خان ، سمیع زیب خان اورہیرا عاشق کی کامیابی ، گذشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے مقابلوں میںعقیل خان ، شہزاد خان ، سمیع زیب خان ، ہیرا عاشق، محمد شعیب، برکت اللہ ، یوسف خلیل، مزمل مرتضیٰ، مدثر مرتضی، حامد اسرار اور حشیش کمار نے اپنے، اپنے حریفوں کو شکست دے کر میں کامیابی حاصل کامیابی حاصل کرلی جبکہ لیڈیز سنگلزکے مقابلوں میں کائنات علی، اورین جاسیہ، سیدہ ایرج بتول ،آصفہ شہباز ،زہرہ سلیمان اور سحر علیم نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈکے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ بوائز انڈر۔ 18 سنگلزکے پہلے مقابلوں میں شیل دراب ، کامران خان، ایم زریاب خا ن، اسد زمان، نعلین عباس، فرمان شکیل ، عزیر خان، ایم سالار، ایم حمزہ عاصم، احتشام ہمایوں اور ایم طلحہ خان کو ہرا دیا،جبکہ بوائز انڈر۔ 14 سنگلزکے مقابلوں میں نبیل علی قیوم ، زوہیب افضل ، محمد جنید اور ایس حمزہ حسین نے اپنے اپنے میچز جیت لیے،ایونٹ میں تقریباً 200سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔
