English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا چھوٹے تاجروں کو قرض دینے کا اعلان

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی حکومت نے نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو بلاضمانت قرضے فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں چھوٹے اور متوسط درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز)کے فروغ کے لیے انقلابی پالیسی تیار کی گئی ہے جس کے تحت آسان اقساط پر زمینیں ملیں گی اور ایک کروڑ روپے تک بغیر ضمانت قرض دیا جائے گا‘ کاروبار میں نقصان کا بوجھ حکومت اور بییک اٹھائیں گے۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیارنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ منگل کو وفاقی کابینہ نے ایس ایم ای پالیسی منظور کی ہے جس کے تحت نئے کاروبار کرنے والوں کو قرضے دیے جائیں گے‘ پاکستان میں10 لاکھ مینوفیکچررز کام کر رہے ہیں جو پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں‘78 فیصد نمو ایس ایم ای کا شعبہ فراہم کر رہا ہے، اس لیے ہم نے اس پر قانون سازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی میں ایس ایم ایز کے ذریعے کاروبار شروع کرنے والے کے اخراجات کم کیے گئے ہیں جس کے بعد زیرو ٹائم انویسٹمنٹ سے کاروبار شروع کیا جاسکتا ہے، یہ پالیسی پنجاب اور بلوچستان میں نافذ ہوچکی ہے اور خیبر پختونخوا میں بھی اس کا نفاذ جلد کردیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ رواں سال کے بجٹ میں حکومت نے مینوفیکچر سیکٹرز کے لیے ٹیکس کی ادائیگی کم کردی ہے، جس کی آمدنی 10 کروڑ سے کم ہے‘ وہ0.25 فیصد اور جن کی آمدنی 10 کروڑ سے25 کروڑ ہے ان کے لیے ٹیکس 0.5 کردیا ہے اور یہ فکس ہوگا۔ خسرو بختیار نے بتایا کہ ویمن انٹر پرائزز کے ٹیکس میں 25 فیصد چھوٹ دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمرشل سیکٹر کو بجلی کے استعمال پر 30 فیصد چھوٹ دی جا رہی ہے اور ہم صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ‘ حکومتی قرضوں پر شرح سود9 فیصد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے