English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹانک میں کار پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ٹانک: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ٹانک کے علاقہ وانا روڈ پر پیش آیا ہے، نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو خواتین اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ چاروں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ فائرنگ کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفیتش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے