English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوئی ناردرن گیس سرگودھا کے ملازمین نے سی این جی اسٹیشنز سے  مک مکاؤ کر لیا

سرگودھا:سوئی ناردرن گیس سرگودھا کے ملازمین نے گھریلو صارفین کی گیس بند کر کے مختلف فیکٹریوں اور سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی کے لئے مک مکاؤ کر لیا۔جس کے باعث سرگودھا شہر میں 22-22گھنٹے سوئی گیس کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر اور گردونواح میں ایک عرصہ سے سوئی گیس کی قلت اور بندش کا سلسلہ جاری ہے جس میں صارفین کے احتجاج پر مقررہ اوقات کار میں کمی پریشر کے ساتھ سپلائی جاری تھی کہ تین چار یوم سے مقام حیات ،بلاک15,سکا کالونی،اربن ایریا،چاندنی چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں صبح نماز فجر کے وقت ایک گھنٹہ کیلئے کم پریشر کیساتھ گیس فراہم کرنے کےبعد سارا دن اور ساری رات سوئی گیس کی بندش جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کیلئے کھانا پکانا ناممکن ہو گیا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ سوئی نادرن گیس کے ملازمین جان بوجھ کر گھریلو صارفین کی گیس بند کر کے مختلف فیکٹریوں اور سی این جی اسٹیشنز مالکان سے ملک مکاو کر کے انہیں سپلائی میں مصروف ہیں۔؟

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سرگودھا شہر میں چند ماہ قبل دو ارب سے زائد کی لاگت سے گیس کے نئے پائپس ڈال دیئے گئے اور محکمہ سوئی گیس کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ لاہور کے بعد سرگودھا کے شہریوں کیلئے گیس پریشر میں اب کسی قسم کی کمی نہیں آئے گی لیکن ان کے اس دعویٰ کے بعد سوئی گیس میں کمی تو دور کیا ہونا تھا سوئی گیس دیکھنے کو بھی غائب ہوگئی۔

صارفین کا کہنا ہے کہ بڑی پائپ لائنز ہمارے لئے نہیں سی این جی اور فیکٹری مالکان کیلئے ڈالی گئیں ہیں اس لئے ارباب اختتار فوری نوٹس لیکر گھریلو صارفین کی سوئی گیس بحال کروائیں اور غیر جانبدرانہ تحقیقات کر کے کرپشن میں ملوث اہلکار کو محکمہ سے نکال باہر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے