English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی کاگوادر میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

گوادر: جماعت اسلامی بلوچستان کےجنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمن نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جماعت اسلامی کی تحریک “گوادر کو حق دو ”  نے گذشتہ کئی روز سے  گوادر میں دھرنا دیا ہوا تھا، حکومت وزراء سے مذاکرات کے بعد مولانا ہدایت الرحمن نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرگوادر پہنچے تھے ، جنہوں نےگذشتہ روز رات میں پہلے مذاکرات کرنے کی کوشش کی تھی، آج دوبارہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی اور احسان شاہ نے جماعت اسلامی کے رہنما سے مذاکرات کیے، جس میں تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں۔

جماعت اسلامی نے “گوادر کو حق دو “تحریک کے حوالے سے 19مطالبات پیش کیے تھے، حکومت نے پہلے مذاکرات میں 16مطالبات مانے تھے ، آج سارے مطالبات ماننے کے بعد نوٹی فکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے