English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشز سیریز،ڈیوڈ وارنر5رنز سے سنچری مکمل نہ کرسکے

ایشز سیریز، دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ڈیوڈ وارنر نصف سنچری بنانے کے بعد ساتھی کھلاڑی سے ہاتھ ملا تے ہوئے

ایڈیلیڈ(جسارت نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے دوسرے میچ میں بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ 5 رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 25ویں سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ جمعرات کو ڈیوڈ وارنر نے انگلش ٹیم کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز مارنس لبوشین کے ساتھ ملکر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور مہمان ٹیم کے بولرز کی خوب دھلائی کی ۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ 4 کے مجموعی اسکور پر گر جانے کے بعد محتاط انداز میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ پرٹیم کے لیے قیمتی 172رنز کی پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن بہتربنائی ۔ ڈیوڈ وارنرنے پہلی اننگز میں 167 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف آزادانہ اور دلکش اسٹروکس کھیلے اور 11 خوبصورت چوکوں کی مدد سے 95رنز بنائے ۔ 35سالہ ڈیوڈ وارنر نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ 5رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 25ویں سنچری مکمل نہ کر سکے ۔ ڈیوڈ وارنرکو 95کے انفرادی اسکور پر بین اسٹوکس نے اسٹورٹ براڈ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر انگلینڈ کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میچ میں بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے تھے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے