ایڈیلیڈ(جسارت نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور کپتان پیٹ کمنز انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں ۔کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے مطابق پیٹ کمنز کا کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آنے والے شخص کے ساتھ قریبی رابطہ رہا۔آسٹریلوی کرکٹ کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے لیکن انہوں نے بائیو سیکور پروٹوکولز کی خلاف ورزی نہیں کی، وہ فوری طور پر آئسولیشن میں چلے گئے جبکہ ان کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آیا ہے۔پیٹ کمنز کو 7 روز قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے، جس کے سبب وہ دوسرے ٹیسٹ میں شرکت سے محروم ہوگئے ہیں۔
