English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کی 11ریاستوں میں اومیکرون کی تصدیق

القمر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی 11ریاستوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسوں کی تصدیق ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے 73کیس سامنے آگئے ہیں اور ماہرین نے مزید ریاستوں میں پھیلاؤ کا خدشہ ظاہری کیا ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں اومیکرون کے سب سے زیادہ 32 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ا س کے علاوہ راجستھان میں 17، گجرات میں 4، کرناٹک میں 3 اور کیرالہ میں 5کیس سامنے آچکے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تلنگانہ میں 2، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، تمل ناڈواور چندی گڑھ میں اومیکرون کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ۔ نئی دلی میں اب تک نئے ویرینٹ کے 6 کیس سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب فرانس نے اومیکرون کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر برطانیہ پر سفری پابندی عائد کردی۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیرس حکومت کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے آنے والے سیاحوں کے فرانس داخلے پر آج سے پابندی ہوگی۔ فرانسیسی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی شہریوں کو فرانس آنے کی ٹھوس وجہ بیان کرنا ہوگی ،جب کہ ایسے مسافروں کو کورونا ویکسین سمیت بوسٹر ڈوز اور 48 گھنٹے قبل کی پی سی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ حکومت کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ کاروباری شخصیات سمیت دیگر شہریوں پر بھی اس پابندی کا اطلاق ہوگا۔ٹھوس وجہ اور شرائط پر پورا اترنے والے برطانوی سیاحوں، شہریوں کو 2دن قرنطینہ کے بعد کورونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے