لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آنے والے طوفان، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل اور گیس کے ذخائر تک رسائی ناممکن ہو سکتی ہے۔ برطانوی کنسلٹنسی فرم ’ویرسک میپلکروفٹ‘ کی تازہ تحقیق کے مطابق کلائمٹ چینج کی وجہ سے تیل اور گیس کے 40فیصد ذخائر یا 600ارب بیرل تیل تک رسائی ختم ہو سکتی ہے۔ سعودی عرب، عراق اور نائیجیریا اس صورت حال سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ خام تیل درآمد کرنے والے ملک سعودی عرب میں بے انتہا گرمی، پانی کی قلت اور ریت کے طوفان رکاوٹ بن سکتے ہیں۔
