رپورٹ:(سید وزیر علی قادری) ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل اور ون ڈے سیریز منسوخ ہونے پر ویسٹ انڈیز ٹیم وطن واپس روانہ ہوگئی ۔ ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان وقت سے پہلے ختم ہونے پر مہمان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے بعد اپنے ملک روانہ ہوگئی، ویسٹ انڈیز ٹیم کراچی سے دبئی روانہ ہوئے جہاں وہ چند روز قرنطینہ میں گزارنے کے بعد اپنے وطن روانہ ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ فل سمنز ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہوئے،ویسٹ انڈیز کیمپ میں کرونا کا شکار ہونے والے کھلاڑی کراچی کے مقامی ہوٹل میں قرنطینہ پریڈ پورا کرینگے اور منفی رپورٹ آنے کے بعد انہیں سفر کی اجازت دی جائے گی۔

