اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم کا پیسہ منی لانڈرنگ میں استعمال ہوا، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، میڈیا نے وجیہ الدین کے بیانات کو اتنا اچھالا، اپوزیشن کی کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا،عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومتی ترجیحات ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹاہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیسے لیکر سرکاری عہدے بانٹتے رہے، شہباز شریف کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا،وزیر اعظم نے کہا یہ منی لانڈرنگ نہ کرتے تو ملکی حالات ایسے نہ ہوتے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی اس لئے ای وی ایم کے خلاف ہیں کہ جعلی ووٹنگ نہ رک جائے،انتخابی نظام میں شفافیت کیلئے ای وی ایم ضروری ہے،عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومتی ترجیحات ہیں۔پاکستان میں دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت مہنگائی کم ہے۔معاشی بہتری کے بعد مہنگائی میں مزید کمی واقع ہوگی۔

