English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجیوں پر نفسیاتی دبائو،سپاہی نے اپنے افسر کو قتل کردیا

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میںبھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ افسر ساتھی فوجی کی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کے علاقے بالاکوٹ میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوج کے سپاہی لکشمی نارائن کی صوبیدار جسبیر سنگھ سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد سپاہی نے اسے گولی مار کر قتل کردیا۔ایک فوجی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ صوبیدار جسبیر سنگھ کو زخمی حالت میں فوجی ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔فوری طورپر جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے