English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زرعی کھاد کی مہنگے داموں فروخت کیخلاف کاشتکار آپے سے باہر

القمر

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) زرعی کھاد کی مصنوعی قلت اور مہنگے داموں فروخت کے خلاف کاشتکار آپے سے باہر، احتجاجی مظاہرہ کر کے یوریا کھاد کی دکانیں بند کروا کرتاجروں سے تلخ کلامی بھی کی گئی، لاڑکانہ میں یوریا کھاد کی مصنوعی قلت اور مہنگے داموں فروخت کے خلاف کاشتکاروں نے جیلس بازار میں مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کاشتکاروں کی کھاد اور یوریا کے تاجروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی جس کے بعد تاجروں کی دکانیں بند کروادی گئیں۔ اس موقع پر کسانوں اور کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ فرٹیلائزر اور یوریا کی مصنوعی قلت کا جواز بنا کر تاجر سرکاری قیمتوں سے زائدنرخوں پر فروخت کر رہے ہیں جس میں ڈی اے پی کی بوری 9 ہزار تک فروخت کی جارہی ہے، جبکہ یوریا کی بوری 1700 کے بجائے 2400روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔ کاشتکاروں نے مطالبہ کیا کہ تاجروں کی دکانوں اور گوداموں میں چھپائی گئی یوریا کھاد کو نکال کر سرکاری ریٹس پر فروخت کیا جائے، ضلعی انتظامیہ شکایات کے باوجود ذخیرہ اندوزوں کے خلاف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر احمد علی سومرو کا کہنا ہے کہ سفید فرٹیلائیزر کی کمی ہے تاہم ڈی اے پی کی بوری 8000 روپے میں فروخت ہو رہی ہے ایک جانب کاشتکار احتجاج کر رہے ہیں تو دوسری جانب تاجر کہہ رہے ہیں کہ اگر اس طرح سے ہنگامہ آرائی کی گئی تو ہم دکانیں بند کردیں گے انتظامیہ موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے