لاہور : گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی زیر نگرانی میں عوام کو صحت کی مفت سہولتوں کی فراہمی کیلئے 30سے زائد فری میڈ یکل کیمپ کا انعقاد۔
35ہزار سے زائد مختلف امر اض کے شکار مرد،خواتین اور بچوں کوچیک اپ کے بعد تمام ادویات مفت دی گئیں ۔200سے زائد مرد او ر خواتین کی آنکھوں کے آپر یشن بھی کیے گئے جبکہ بیگم پروین سرور نے مزید فر ی میڈیکل کیمپ لگانے کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب کی اہلیہ و سرور فائونڈیشن کی چیئر پر سن بیگم پروین سرور نے ہیلپ انٹر نیشنل ویلفیئرٹر سٹ یوکے ،الخیر فائونڈیشن،یونیورسٹی آف لاہور اور عارف علی فائونڈیشن کے اشتراک سے عوام کو آنکھوں ،ڈینٹل ،ہیپاٹائٹس،خواتین کو گائنی اور بریسٹ سمیت دیگر امراض سے بچانے اور ان کے فر ی علاج کیلئے شاہ کوٹ،ننکانہ اورسانگلہ ہل اور دیگر مقامات پر فری میڈ یکل کیمپ لگائے گئے جہاں پر مختلف شعبوں کے امراض ڈاکٹرز نے مر یضوں کے چیک اپ کے ساتھ ساتھ ان کو تمام مفت ادویات بھی دی گئیں۔
گورنرپنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بغیر کسی سیاسی تفر یق کے غر یب عوام کو مختلف این جی اوز کے تعاون کے اشتراک سے صحت کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں اور ہم ایسے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ فری کیمپ لگاتے ہیں جہاں غر یب خاندانوں کو فری میڈ یکل سہولتوں کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک اورمحکمہ صحت حکومت پنجاب کا بھی ہمیں تعاون حاصل ہے ۔بیگم پروین سرور نے مزید کہا کہ فری میڈ یکل کیمپ میں الٹرا سائونڈ کی بھی فر ی سہولت دی جاتی ہے اور ان فری میڈ یکل کیمپوں کے دوران آنکھوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹرز بھی موجود تھے جنہوں نے چیک اپ کے بعد دو سو سے زائد آنکھوں کے مریضوں کے مفت ٹیسٹ بھی کیے ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ مستقبل میں ان کیمپوں کو ختم نہیں کیا جارہا بلکہ ہم ان کیمپوں کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو مفت طبی سہولتوں کی فراہمی کے مشن کو جاری رکھاجاسکے ۔ گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے کہا کہ فری میڈ یکل کیمپوں میں مجموعی طور پر 35ہزار سے زائد مر یضوں کا چیک اپ کر نے کے بعد ان کو تمام ادویات فری دی گئیں ہیں۔

