English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی ریاستی دہشتگردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

القمر

سرینگر (اے پی پی) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں اتوار کو سرینگر میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ہارون میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔علاوہ ازیں غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں بھارتی پیراملٹری فورس کے ایک اہلکار نے گزشتہ روز اپنی سروس رائفل سے خودکو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔گنڈ تھانے کے ایس ایچ او میر عبدالرشید نے صحافیوں کو تصدیق کی کہ فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی ہے۔ مزید برآں غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک بھارتی فوجی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔بھارتی فوج کے ایک افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹیریٹوریل آرمی کے101 بٹالین سے وابستہ لانس نائک دبوک واڑ بالاجی رام پورہ بارہمولہ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے