English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن  آج منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن آج منایا گیا،اس دن کے منانے کا مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد،دنیا سے غربت اور تنگ دستی کے خاتمے کیلئے انسانوں کی باہم یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

 اس دن کے حوالے سے انسانی حقوق کی علمبردار سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں مقررین نے غربت اور تنگ دستی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے انسانی اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی نے 20دسمبر 2005ء کو دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن منانے کی  باقاعدہ منظوری دی تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے