English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فواد چودھری نے (ن) لیگ میں شمولیت کیلیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا‘ عطا تارڑ

القمر

لاہور(نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑنے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات فواد چودھری نے (ن) لیگ میں شامل ہونے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف کیسز میں گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں اور ان کیسز میں انکوائریاں بھی ہوئیں مگر عدم شواہد کی بنیاد پر یہ کیسز عدالتوں میں آگے نہیں بڑھ رہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ذاتی انتقام لینے پر عوام کے پیسے خرچ کر رہی ہے، شہزاد اکبر ملک سے فرار ہونے کے لیے موقع کی تلاش میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے