English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وکیل عظیم آفریدی کیس‘ اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کی ہدایت

القمر

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے9 سال قبل بطور ایڈیشنل جج اپنی کنفرمیشن نہ ہونے کے خلاف وکیل عظیم آفریدی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل3 رکنی لارجر بینچ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے درخواست گزار وکیل عظیم آفریدی سے استفسار کیا کہ آپ کی استدعا کیا ہے؟۔ جس پر وکیل عظیم آفریدی نے بتایا کہ پہلی استدعا یہ ہے کہ سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ مانگا جائے، جوڈیشل کمیشن نے میرے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا، میرے پاس بھی میٹنگ منٹس کی کاپی ہے، میں چاہتا ہوں عدالت ان کو دیکھ لے، میں بطورایڈیشنل جج کام کر رہا تھا، میڈیا میں آیا کہ میرے خلاف کرپشن اور پتا نہیں کیا کیا چارجز ہیں، میں نے اکتوبر2011ء میں یہ درخواست دائر کی تھی اب اس اسٹیج پر فکس ہوئی ہے، جوڈیشل کمیشن نے میرے متعلق کوئی فیصلہ دیا ہی نہیں تھا، میں یہ کہتا ہوں کہ یہ ہو کیا رہا ہے۔ عدالت نے کہا کہ پٹشنر کے مطابق اس سے متعلق جوڈیشل کمیشن نے کوئی فیصلہ نہیں دیا تھا، کیا جوڈیشل کمیشن کے خلاف ہم رٹ جاری کر سکتے ہیں؟۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت13 جنوری تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے