English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی ائر پورٹ کے قرنطینہ سے کورونا زدہ مسافر فرار

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سعودی عرب سے پاکستان آنے والا کورونا زدہ مسافر کراچی پہنچنے پر قرنطینہ سے فرار ہوگیا، خبر ملتے ہی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں دوسری جانب کراچی کے مختلف قرنطینہ سینٹرز سے سیکورٹی اہلکاروں کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سوات کا رہائشی متاثرہ شخص نیاز علی سعودی ائرلائن کی پرواز ایس وی 708کے ذریعے ریاض سے کراچی پہنچا تھا۔ذرائع کے مطابق مسافر نیاز علی کا ائرپورٹ پر ہی ریپڈ ٹیسٹ کیا گیا تو کورونا مثبت آیا، ایف آئی اے کی مبینہ غفلت کے سبب مسافر ائرپورٹ کے قرنطینہ ایریا سے فرار ہوا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی مدد لی گئی لیکن مسافر کو ڈھونڈا نہ جاسکا۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال، سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹر پر سیکورٹی نہیں ہے جس کے باعث کورونا مریض قرنطینہ سینٹر سے بھاگ جاتے ہیں، اب بھی قرنطینہ سینٹرز میں 2 درجن سے زاید بیرون ملک سے آئے کورونا مریض ہیں۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے اومی کرون میں مبتلا شخص بھی ہوٹل سے بھاگ گیا تھا،اب تک 38 سے زاید افراد کورونا کے قرنطینہ سینٹرز سے بھاگ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے