
تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس کے قصرین صوبے میں سیکورٹی فورسز اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ ا س دوران مظاہرین نے ٹائر جلائے اور سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا۔ سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق پولیس نے 5افراد کو گرفتار بھی کیاہے،جن میں سے ایک کو رہا کر دیا گیا۔ النور کے علاقے میں ہفتے کے روز سے جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ اس سے قبل دارالحکومت میں جمعہ کے روز صدر قیس سعید کے حالیہ فیصلوں کی تائید میں مظاہرے ہوئے تھے۔
