English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فواد چوہدری نے جے یو آئی کو شدت پسند جماعت قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے جمیعت علما اسلام (ف) کو شدت پسند قرار جماعت قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اگر جمیعت علما اسلام جیسے شدت پسند جماعتیں پاکستان تحریک انصاف کا متبادل ہیں تو درست ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی لیڈر شپ اور کارکنان اس صورت حال میں ذاتی اختلافات پس پشت ڈال دیں اور عمران خان کی قیادت میں خود کو منظم کریں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو تحریک انصاف کمزور ہوگی اور ملک بھیڑیوں کے ہاتھ آ جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے