English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاپان میں تین قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

ٹوکیو:جاپان میں گزشتہ دو برسوں کے دوران پہلی بار سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے، جاپان ان چند صنعتی ممالک میں سے ایک ہے جہاں اب بھی سزائے موت پر عمل ہوتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان میں موت کی سزا پانے والے تین قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی، دسمبر 2019 کے بعد ملک میں موت کی سزا پر پہلی بار عمل ہوا ۔ گزشتہ اکتوبر میں اقتدار سنبھالنے والے وزیر اعظم فومیو کشیدا کی حکومت میں بھی یہ پہلی پھانسیاں ہیں۔
جاپان کی جیلوں میں اس وقت 100 سے زیادہ سزائے موت کے قیدی ہیں اور اس سے قبل ملک میں آخری پھانسی 26 دسمبر 2019 کو دی گئی تھی۔جن تین افراد کو منگل کے روز پھانسی دی گئی ہے ان میں سے ایک 65 برس کا وہ آدمی بھی تھا، جسے اپنے رشتے داروں کو چاقوؤں سے حملہ کر کے قتل کرنے کا قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید کے باوجود عوام میں سزائے موت کے لیے حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔ جاپان میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی پر لٹکا دیا جاتا ہے اور عموما سزائے موت پر عمل درآمد سے چند گھنٹے پہلے ہی انہیں اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔چونکہ اس طرز عمل سے ایسے قیدی شدید دبا ؤکا شکار ہو جاتے ہیں اس لیے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اس طرز عمل کی مذمت کرتی رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے