English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں تماشائیوں کی آمد پر پابندی ختم،90ہزار تماشائی روزانہ میچ دیکھ سکیں گے

 

آسٹر یلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران میلبورن کرکٹ گراونڈ میں تماشائیوں کو پوری گنجائش سے آنے کی اجازت دی گئی ہے۔آسٹریلوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا اورانگلینڈ کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے لئے تماشائیوں کی تعداد پر پابندی نہیں لگائی گئی، ایم سی جی میں 90ہزار سے زائد تماشائی روزانہ میچ دیکھ سکیں گے۔اس حوالے سے حکومت کا مزید کہنا ہے کہ تماشائیوں کو عالمی وبا کورونا وائرس پروٹوکولز کی پابندی کرنا ہوگی اور ماسک پہننا لازمی ہوگا۔حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویکسین شدہ افراد کو سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا جبکہ ریسٹورنٹس پر کیش کی ممانعت ہوگی۔آسٹریلیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ 12برس سے کم عمر کے بچے صرف ویکسین شدہ افراد کے ساتھ آسکیں گے۔ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے شروع ہو گا، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری سیریز میں میزبان ٹیم کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔خیال رہے کہ ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے مہمان ٹیم انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی تھی جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 275 رنز سے جیتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے