ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا: ہائپر سونک میزائل کا تجربہ پے در پے تیسری بار بھی ناکام ہونے کا انکشاف

امریکہ ایک بار پھر آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیزی کے ساتھ سفر کرنے والے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کرنے میں ناکام ہوگیا۔ امریکہ کو تیسری بار ہائپر سونک میزائل کے تجربے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔وار زون جریدے کے مطابق امریکہ کو پہلی بار ناکامی رواں سال اپریل میں اس وقت ہوئی جب ہائپر سونک میزائل سسٹم لے جانے والے طیارے میں خرابی پیدا ہوئی۔ دوسری بار ناکامی تین ماہ بعد ہوئی، اس بار میزائل طیارے سے علیحدہ تو ہوگیا لیکن اس کا راکٹ انجن چلنے میں ناکام رہا۔ تیسری بار 15 دسمبر کو اس وقت امریکہ کو تجربے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جب میزائل سسٹم ہی  52-B بمبار طیارے سے علیحدہ نہیں ہوسکا۔ امریکی فضائیہ کی تجرباتی کمان گاہ میں شعبہ اسلحہ کے ڈائریکٹر جنرل ہیتھ کولنز کے مطابق میزائل علیحدہ نہ ہونے کے بعد فضائیہ نے بوسٹر ٹیسٹ فلائٹ کی بھی کوشش کی لیکن وہ بھی کامیاب نہیں ہوسکی۔ ناکام تجربے کے بعد میزائل سسٹم واپس اسلحہ فیکٹری پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں