تھر کے صحرا میں 10سال بعد تھر جیپ ریلی 13جنوری سے ہوگی، چار روزہ ایونٹ میں جیپ ریلی کے علاوہ ثقافتی کھیل بھی ہوں گے۔کراچی میں مشیر کھیل سندھ ارباب لطف اللہ نے تھر جیت ریلی کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور مکیش کمار چاولہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر ارباب لطف اللہ نے بتایا کہ تھر ریلی کا انعقاد 10 سال بعد دوبارہ کیا جارہا ہے، 120کلو میٹر پر مشتمل ریلی میں ملک کے ٹاپ ریسرز شرکت کریں گے۔ارباب لطف اللہ کا کہنا تھا کہ تھر ریلی میں اونٹوں کی ریس، گھڑ دوڑ کے ساتھ ملاکھڑا اور دیگر ثقافتی کھیل بھی ہوں گے۔

