English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔

مارٹ پر ڈکیتی کے دوران بچی کی ہلاکت کے معاملے پر مارٹ انتظامیہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ ڈکیتی کے دوران قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

ایف آئی آر متن کے مطابق مارٹ پر ڈکیتی کے لیے 6 ملزمان آئے، ملزمان نے مارٹ سے رقم لوٹنے کے بعد جاتے وقت فائرنگ کی، سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔

متن کے مطابق زخمی ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بچی جاں بحق ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے