English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صنعتی بھنگ کی پیداوار سے منشیات کا کاروبار بند ہو جائیگا ، شبلی فراز

القمر

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھنگ کی کاشت کیخلاف منفی باتیں ہوتی رہتی ہیں ہم نے ان پر توجہ نہیں دینی۔بھنگ سے پروڈکٹس نکلتے ہیں وہ ڈرگ سے زیادہ منافع بخش ہیں،جب 10 گناہ منافع ہوگا تو ڈرگ میں کمی آئے گی۔صنعتی بھنگ کی پیداوار سے منشیات کا کاروبار بند ہوجائے گا۔روات میں بھنگ کی کٹائی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اگست میں بھنگ کو کاشت کیا تھا، بھنگ کا سب سے مہنگا حصہ اس کا بیچ ہے، اس کے بیج کے پی، بلوچستان اور گلگت سے لیے تھے، 1 ایکڑ پر بھنگ کی کاشت تین ماہ میں تیار کی گئی اور اب بھنگ کی کٹائی کا وقت آگیا ہے، بھنگ پر یہ تاثر ہے کہ یہ غلط استعمال ہوتی ہے، جب کہ یہ دوائیوں میں بھی کام آتی ہے، انڈسٹریل میں اس کی فائبر کام آتی ہے، درآمد برآمد دونوں میں کام آتا ہے، جو بھنگ سے پروڈکٹس نکلتے ہیں وہ ڈرگ سے زیادہ منافع بخش ہیں، جب 10 گناہ منافع ہوگا تو ڈرگ میں کمی آئے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے زیتون کی مہم چلائی تھی اور اب اس کی پروڈکشن بھی شروع ہوگئی ہے، پہلے زیتون کا تیل ہم دیکھتے تھے کہ امپورٹ ہوتا ہے، ہماری حکومت اس قسم کے پروجیکٹس کی سرپرستی کرنا چاہتی ہے، پالیسی نہیں بنے گی قانون نہیں بنے گا تو انڈسٹری آگے نہیں جا سکتی، وزارت ایگریکلچر ، ایف بی آر، وزارت صحت اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مل کر پالیسی بنائی ہے، ہم نے اپنے ملک کی ترقی دیکھنی ہے، معاشی طور پر مضبوط ہونا ہے، بھنگ کا ٹرن اوور بھی بہت تیز ہے، ہم بھنگ کی لائسنسنگ این او سی کریں گے، منفی باتیں ہوتی رہتی ہیں ہم نے ان پر توجہ نہیں دینی، بھنگ کی کاشت سے لوگوں کی فصلوں میں اب ورائٹی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے