کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا ۔سندھ ہائیکورٹ نے ایک سو ہائی اسکولوں کو ہائر سیکنڈری اسکول قرار دینے کا حکم دیدیا۔ درخواست پر سماعت جسٹس صلاح الدین پنہور نے کی۔ عدالت نے ایک سو ہائی اسکولوں کو ہائر سیکنڈری اسکول کا درجہ دینے سے متعلق سمری پلاننگ ڈیولپمنٹ کو بھیجنے کا حکم دیا ، عدالت نے حکم میں کہاکہ محکمہ پلاننگ ڈیولپمنٹ 10 روز کے اندر سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کرے،عدالت نے محکمہ خزانہ 2 ہفتے کے اندر سمری کو منظور کرنے کا حکم دیا، سندھ ہائیکورٹ نے ان اسکولوںمیں سبجیکٹ اسپشلسٹ ٹیچرز اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتیوں کا حکم بھی دیا،عدالت نے اسکولوں میں دیگر جدید سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ انتظامی عہدے پر مقرر ہیڈ ماسٹر پروفیسرز بھی ہفتے میں 2 دن لیکچر دیں گے، عدالت نے عدالتی حکم نامے کی کاپی سیکرٹری تعلیم سندھ اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کرنے کی ہدایت کی۔
