رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) مراکش نے کئی ماہ تک سرد تعلقات کے بعد جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامندی ظاہر کردی۔ رباط حکام نے اس کی وجہ جرمنی میں حکومت کی تبدیلی کو قرار دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امید کی جا رہی ہے کہ دونوں ممالک کا سفارتی عملہ جلد معمول کے مطابق کام شروع کر سکے گا۔ یادرہے کہ مراکش کی حکومت نے رواں برس مارچ میں رباط میں قائم جرمن سفارت کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کر لیے تھے۔
