ڈھاکا: بنگلادیش میں سینکڑوں مسافروں سے بھری کشتی میں بیچ سمندر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی صبح 500 مسافروں کو لے جانے والی کشتی کے انجن میں آگ لگ گئی جس نے پوری کشتی کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ 32 مسافروں میں سے کچھ جھلس کر جبکہ کچھ جان بچانے کے لیے سمندر میں کود کر ہلاک ہوئے۔
حکام کے کہنا ہے کہ درجنوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں کچھ کی حالت تشویش ناک ہے، کشتی میں آگ لگنے کی تحقیقات شروع کردیں، ابتدائی معلومات کے مطابق آگ انجن میں لگی۔
32 dead in #Bangladesh ferry fire, 100 others injured. boat caught fire in a river in Jhalokati state in Bangladesh, about 200 kilometers south of #Dhaka pic.twitter.com/zqtkfa5AnA
— Sandeep Seth (@sandipseth) December 24, 2021

