English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چھٹا قومی رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کامیابی سے جاری

القمر

اسلام آباد (جسارت نیوز)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام چھٹا سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ2021 پی ٹی ایف کمپلیکس، اسلام آباد میں کامیابی سے جاری ہے۔لیڈیز ڈبلزکا ٹائٹل اشنا سہیل اورمہیق کھوکھرنے اپنے نام کرلیا۔ مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنل میچز میں محمد شعیب،مزمل مرتضی،ایم عابداورعقیل خان نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل جبکہ لیڈیز سنگلزسیمی فائنل میچز میں سارہ محبوب اور اشنا سہیل نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔مسٹر حسین اودھوانی سینئر منیجر مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن سرینا ہوٹلز اسلام آباد نے پی ٹی ایف کمپلیکس کا دورہ کیا اور کچھ میچوں کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے تقریب کو احسن طریقے سے منعقد کرنے پر منتظمین کو سراہا۔ 5ویں روز مجموعی طور پر 11 میچ کھیلے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے