ویٹیکن (اے پی پی) مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ روشنیوں سے پرے دیکھیں اور غریبوں کو یاد رکھیں، غربا سے لاتعلق رہنے والے خدا کو ناراض کرتے
ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرسمس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنے پیروکاروں سے حضرت عیسیٰؑ کی طرح سادگی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرہ مہنگائی، مال و دولت، اصراف، دکھاوے اور خود پسندی میں ڈوبا ہوا ہے، حضرت عیسیٰؑ کی تعلیمات سادگی اختیار کرنے کا درس دیتی ہیں۔
The post غریبوں کو یاد رکھیں‘خدا کو ناراض نہ کریں‘پوپ فرانسس first appeared on Daily Jasarat News.
