
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کرسمس پر عیسائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک، وزیراعلیٰ آفس میں کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، مہمان خصوصی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسیحی افراد کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا، کرسمس کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس جیسے تہوار مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں،
پاکستانی قوم کی خوشیاں سانجھی ہیں، ہم سب ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں، پاکستان ہم سب کا ہے، پاکستا ن میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور ترقی کیلیے مساوی حقوق حاصل ہیں۔ تقریب میں صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار حسنین بہادر، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، اراکین پنجاب اسمبلی یوڈیسٹرچوہان، بشپ آزاد مارشل، آرچ بشپ سبسٹین فرانسیز، ڈاکٹر مجید ایبے، سالویشن آرمی لاہور کے سربراہ، چیئرپرسن مینارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب جیکولین ٹریسلر، وائس چیئرمین مینارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب روبنسن عزیز فرانسیز، بشپ ولسن جان گل، سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور اور دیگر نے شرکت کی۔
