English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر‘ عوام سے یکم جنوری کو ہڑتال کرنے کی اپیل

القمر

سری نگر (اے پی پی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں، جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ حد بندی کمیشن کی امتیازی تجاویز اورقابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف یکم جنوری 2022ء کو مکمل ہڑتال کریں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر اور زیر تسلط کشمیرکے دیگر علاقوں میں دیواروں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں کیے گئے پوسٹروںمیں لوگوں پر زوردیا گیاہے کہ وہ دنیا اور بھارتی حکومت کو یہ واضح پیغام دینے کے لیے ہڑتال کریں کہ وہ حق خود ارادیت چاہتے ہیں اور جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔پوسٹروںمیں کہاگیاکہ مودی حکومت جموں و کشمیر کی آئینی بنیاد کو تباہ کر رہی ہے تاکہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر کے علاقے میں ہندوتوا وزیر اعلیٰ مسلط کیا جا سکے۔

The post مقبوضہ کشمیر‘ عوام سے یکم جنوری کو ہڑتال کرنے کی اپیل first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے