ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیز سیریز پر کرونا کا حملہ، انگلش ٹیم کے سپورٹنگ اسٹاف ارکان سمیت 4میں کورونا کی تشخیص

میلبورن(جسارت نیوز)ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلینڈ ٹیم کے سپورٹنگ اسٹاف سمیت 4افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ میلبرن میں کھیلا جارہا ہے، آئی سی سی کی جانب سے بنائے گئے ضابطوں کے تحت دونوں ٹیموں اور ان کے سپورٹنگ اسٹاف کے ٹیسٹ کے دوران 4افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔کورونا کا شکار چاروں افراد کا تعلق انگلینڈ سے ہے، ان میں سے 2 سپورٹنگ اسٹاف جب کہ 2 ان کے اہل خانہ کے افراد ہیں۔کوویڈ ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل آدھے گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد کو کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف سے الگ ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں