ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیرپور،6سے زائد پولیس موبائلوں کی 2 افراد کو گرفتارکرنے کی کوشش

خیرپور(پ ر)گمبٹ کے قریب 6سے زائد پولیس موبائلوں کی گائوں پر چڑھائی، 2 افراد کو گرفتارکرنے کی کوشش، دیہاتیوں کی مزاحمت پر پولیس نے چھوڑ دیا پولیس ہمارے گھروں میں ڈاکوئوں کی طرح داخل ہوکرطلائی زیورات، ہزاروں روپے نقدی اورمویشی لے گئے۔ مظاہرین کاپولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق گمبٹ کے گائوں محمدپنھل کلہوڑو میں ڈی ایس پی اگڑا اور ایس ایچ او اگڑا کی سربراہی میں 6موبائلوں کے ہمراہ چڑھائی کرکے گھروں میں لوٹ مارشروع کردی اور 2 افراد مجیب اور ناظم کلہوڑوکوگرفتار کرنے کی کوشش کی، دیہاتیوں کی مزاحمت کرنے پرپولیس نے دونوں افراد مجیب اور ناظم کلہوڑو کو چھوڑ کرگھروں میں رکھا طلائی زیورات، ہزاروں روپے نقدی6بکریاں اور دیگرمویشی اور ایک موٹرسائیکل لے گئے، اس سلسلے میں دیہاتیوں شکیل کلہوڑو،عبدالرحمن،ارباب ودیگر نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایاکہ پولیس نے گھروں میں ڈاکوئوں کی طرح داخل ہو کر بچوں اورخواتین پرتشددکرنے کے بعد ہمارے 2 افراد کوگرفتار کرنے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر دونوں مجیب اور ناظم کلہوڑو کوچھوڑ دیا اور گھروں میں رکھا قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے ایسے عمل کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹشن داخل کرائیں گے۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھراورایس ایس پی خیرپور سے واقعے کی تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں