English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ بھی ”ٹائیں ٹائیں فش“ ہو جائیگا،وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف سرخرو ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کا یہ معاملہ بھی ٹائیں ٹائیں فش ہو گیاہم چاہتے ہیں کہ(ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ کا موازنہ بھی لوگوں کے سامنے آنا چاہئے پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کا اکاﺅنٹنگ اور فنڈنگ کا تفصیلی نظام موجود ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سی دوسری جماعتوں میں تو فنڈنگ کے معاملات وڈیروں اور کاروباری لوگوں سے چلتے ہیں۔نواز شریف نے(ن)لیگ کا اکاﺅنٹ بھی منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیان لیگ کے اکاﺅنٹ میں آٹھ کروڑ روپے ڈلوائے گئے اور پھر اس اکاﺅنٹ سے پیسے نکلوائے گئے۔

انہو ں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی واحد جماعت جس کا قانونی اور تفصیلی فنڈنگ کا نظام موجود ہےدنیا بھر سے تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی کو فنڈنگ دیتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے جب شوکت خانم ہسپتال بنایا تو پہلی میٹنگ میں تمام ڈاکٹروں نے کہا کہ مفت علاج ممکن نہیں ہےآج شوکت خانم ہسپتال ستر فیصد مریضوں کا مفت علاج کرتا ہے شوکت خانم کو عمران خان کے نام پر اربوں روپے کا عطیہ پوری دنیا سے ملتا ہے پارٹی کی سطح پر یہی اعتماد وزیراعظم کی ذات پر کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے