English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی

کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش جاری رہے گی، جب کہ بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب بارشوں نے گوادر اور تربت میں تباہی مچا دی۔ نشیبی علاقے ڈوب گئے۔

کراچی ميں موسم نے کروٹ لی تو جہاں موسم حسین ہوا، وہیں شہری دہرے عذاب میں بھی مبتلا ہوگئے، گھروں سے بجلی کے ساتھ ساتھ گیس بھی غائب ہوئی تو سڑکوں پر کھڑے پانی نے موٹر سائیکل سواروں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کرنے والوں کیلئے نیا امتحان کھڑا کردیا۔

نارتھ کراچی، صدر، ايم اے جناح روڈ، آئی آئی چند ريگر روڈ سميت مختلف علاقوں ميں بارش سے موسم سرد ہوگیا۔ بحريہ ٹاؤن، گلشن حديد ميں بھی ابر رحمت جم کر برسا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سسٹم طاقتور ہے، 7 جنوری تک وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہے گی، جب کہ 8 جنوری سے پارہ سنگل ڈيجيٹ تک گر سکتا ہے۔

حیدرآباد، نواب شاہ ، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، اوباڑو، رحیم یار خان، ملتان، راجن پور میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان ميں بارشوں نے تباہی مچا دی، گوادر اور تربت ميں سيلابی صورت حال کے باعث متعدد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ ندی نالوں ميں طغيانی سے نشيبی علاقے ڈوب گئے۔ جب کہ کچے مکانات گر گئے۔ شہریوں کی مدد کیلئے پاک فوج کے دستوں کو متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیا گیا ہے، جہاں عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے بھاری مشینری سے بند شاہراہوں کو کھولنے کا کام بھی شروع کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کیلئے نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سسٹم کے داخل ہونے سے بلوچستان میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی، جب کہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد ونواح میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

کیسکو حکام کے مطابق بارش سے شہر میں بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے اور 15 فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں آج رات اور بدھ کو دن بھر وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم حسین ہوگیا جبکہ پشاور میں بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔

اسکردو، شِگر، گانچھے اور ديگر علاقوں ميں بھی رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں کے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔ بلتستان ڈویژن میں رات سے برفباری کے سلسلے نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کردیا۔ کھرمنگ، شگر، گانچھے اور سب ڈویژن روندو میں بھی برف باری جاری ہت، برفباری کے باعث بالائی علاقوں کے ليے ٹریفک معطل ہوگئی۔ سب ڈویژن روندو کے 7 سے زائد دیہات کے لوگ خیموں میں مقیم ہیں۔

چترال شہر سمیت بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ڈھائی فٹ برف پڑنے کی وجہ سے لوارٹی ٹنل سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ شہر کے بالائی علاقوں اور پہاڑوں نے سفيد چادر اوڑھ لی۔ اپر چترال میں 11 اور مستوج ميں 9 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔ اپر چترال میں بجلی کی سپلائی گزشتہ روز سے منقطع ہے۔ سیاحتی مقام کالاش ویلی میں14انچ برف پڑی ہے۔

مانسہرہ کے میدانی علاقوں میں بھی بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ بالائی علاقوں اور سیاحتی مقامات شوگران، ناران، کاغان، وادی سرن، وادی کونش میں بھی رات سے برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

ایبٹ آباد گلیات میں برفباری کا پانچواں اسپیل جاری ہے۔ متعدد دیہات کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ سیاحوں کو بغیر چینز سفر سے اجتناب کرنے کی ہدايات دی جا رہی ہیں۔ گلیات میں برف باری کا پانچواں اسپیل جاری ہے جہاں 8انچ تک برف پڑھ چکی ہے۔ برفباری سے متاثرہ شاہراہ مری روڈ سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ہیوی مشينری آپریشن میں مصروف ہے۔ ترجمان جی ڈی اے کا کہنا ہے کہ سیاح برف باری میں بغیر چینںز سفر سے اجتناب کریں۔

ملکہ کوہسار مری اور گردونواح میں گزشتہ روز شروع ہونے والا برفباری کا سلسلہ اس وقت بھی وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ برف باری اور سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، جب کہ سیاح برفباری کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

آزادکشمیر میں برفباری کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ شدید برفباری سے کئی اہم رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ وادی نیلم میں گویس، شونٹھر،سرگن جاگراں، ضلع باغ کو حویلی سے ملانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے