پیر محل: پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
آتشزدگی کا واقعہ تحصیل پیر محل میں پیش آیا، جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور دو بچے شامل ہیں جبکہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے پر ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

