کراچی ( اسٹاف رپورٹر)صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا زیادہ سے زیادہ انعقاد ضروری ہے یہ بات قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے گزشتہ دنوں جوناگڑھ منشی میمن جماعت کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جونا گڑھ میمن جماعت کو اتنا اچھا کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور نوجوانوں سے یہ بھی کہوں گا کہ حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ملائے۔جس سے صحت مند معاشرے کی تشکیل پا سکے۔ اس موقع پرکھیلوں کی ہردلعزیز شخصیت اور صدرِ تقریب حاجی اشرف نے میمن جماعت کو اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ میمن برادری کا یہ ٹورنامنٹ باقاعدگی سے ہر سال منعقد ہوگا ۔

