English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہد آفریدی کو کیسے ڈیل کریں گے؟ صحافی کا سرفرازسے سوال

کراچی:قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان محمد سرفراز نے کپتانی کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

ایک تقریب  میں خطاب کے دوران سرفراز سے صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ اپ چونکہ گرم طبیعت کے ہیں تو بطور کپتان ٹیم میں شامل  شاہد آفریدی کو کیسے ڈیل کریں گے؟اس پر سرفراز نے جواب دینے سے قبل اُلٹا صحافی سے سوال پوچھاکہ انہیں کیا لگتا ہے ان کا انداز کیا ہوگا؟شاہد آفریدی اخری پی ایس ایل کس ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے؟ اعلان ہوگیاشاہد آفریدی اپنے اخری پی ایس ایل میں کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟۔

بعد ازاں سرفراز کا کہنا تھا کہ’ ان کا انداز وہی ہوگا جو ہے‘۔خیال رہے کہ حال ہی میں شاہد آفریدی کی جانب سے بھی سرفراز احمد کو بطور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کپتان ٹھنڈے رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ سرفراز ایک اچھے اور فائٹر کپتان ہیں ، کوشش کروں گا کہ سرفراز کو گراؤنڈ میں تھوڑا ریلیکس رکھوں، وہ کبھی کبھار بہت جلد جذباتی ہوجاتے ہیں لہٰذا کوشش ہوگی کہ سرفراز کو ریلیکس رکھوں۔سابق کپتان نے کہا کہ کپتان کی پرفارمنس ٹیم پر خاصی اثر انداز ہوتی ہے اور اسی پرفارمنس سے ٹیم کو حوصلہ افزائی ملتی ہے اس کے بعد ٹیم کا ہر کھلاڑی یہی سوچتا ہے کہ کپتان پرفارمنس دکھا رہا تو مجھے بھی دکھانی ہے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں سابق کرکٹر شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ ہیں جب کہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے