English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت ، سوشل میڈیا پر سکھوں کے خلاف نفرت انگیز مہم

القمر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے قافلے کو روکے جانے کے واقعے کو لے کر انتہاپسند ہندوؤں نے سوشل میڈیا پر سکھوں کے خلاف نفرت آمیز مہم شروع کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق سکھوں کے مذہبی رہنما گیانی ہرپریت سنگھ نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھ قوم کے خلاف سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی نفرت کی مہم کوروکا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دہشت پھیلانے اور ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ گیانی ہرپریت سنگھ نے مرکزی حکومت پر واضح کیا ہے کہ نریندرمودی کے قافلے کو روکے جانے کے واقعے کو سکھوں سے نہ جوڑا جائے۔ ہم واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ واقعہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں اورقانون نافذ کرنے والے ادراوں کے درمیان رابطے کی کمی کے باعث پیش آیا۔ گیانی ہرپریت سنگھ نے کہا کہ دہشت گردی صرف یہ نہیں کہ کسی بے گناہ کو گولیوں یا بموں سے اڑا دیا جائے ، بلکہ کسی قوم اورمذہب کے خلاف نفرت پھیلانا، اس کی توہین اور اس قوم اور مذہب کے ماننے والوں کو دھمکیاں دینا بھی دہشت گردی ہے۔

The post بھارت ، سوشل میڈیا پر سکھوں کے خلاف نفرت انگیز مہم appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے